بیٹے کا قاتل شاہ رخ جتوئی دبئی میں گرفتار ہوگیا ہےوالد شاہ زیب

امید ہے کہ شاہ رخ جتوئی جلد ہی قانون کے کٹہرے میں ہوگا اور میرے خاندان کوانصاف ملے گا، اورنگزیب خان


ویب ڈیسک January 09, 2013
شاہ رخ جتوئی کو دبئی سے واپس لانے کے لئے پولیس کی ٹیم وہاں موجود ہے، اورنگزیب خان۔ فوٹو: اطہر خان/ ایکسپریس ٹریبیون

مقتول نوجوان شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا قاتل دبئی میں گرفتار ہوچکا ہے جلد ہی وہ قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے شاہ زیب خان کے والد کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے مطمئن ہیں، انہیں امید ہے کہ شاہ رخ جتوئی جلد ہی قانون کے کٹہرے میں ہوگا اور ان کے خاندان کو انصاف ملے گا۔

اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے ملزم کی حوالگی میں قانونی پیچیدگیاں ہوتی ہیں کیونکہ ہر ملک کا اپنا قانون ہوتا ہےاسی قانون کے تحت حکومتیں اور ادارے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی کو دبئی سے واپس لانے کے لئے پولیس کی ٹیم وہاں موجود ہے اور وہ قانونی کارروائیاں کررہی ہے،امید ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں