کراچی پولیو رضاکاروں پر حملوں اور عائشہ منزل بم دھماکے میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کا تعلق محسود گروپ سے ہے اور یہ مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ایڈیشنل آئی جی


ویب ڈیسک January 09, 2013
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ فوٹو:فائل

پولیس نے انسداد پولیومہم کے رضاکاروں پر حملوں اور عائشہ منزل بم دھماکے میں ملوث 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام شبیرشیخ کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشتگردوں کی جانب سے بارود کی ہولی کھیلنے کی اطلاعات تھیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق محسود گروپ سے ہے یہ دہشت گرد پولیو مہم کے رضاکاروں پر حملوں اورعائشہ منزل بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد موٹر سائیکل کے ٹائروں میں بارود بھر کر دھماکا کرتے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے دہشتگردوں نے 5 رضاکاروں کو قتل کردیا تھا جبکہ عائشہ منزل میں دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے جلسے کے بعد ایک بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |