الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

مسلم لیگ(ن)کے اثاثوں کی مالیت3 کروڑ 35لاکھ اور پیپلزپارٹی 4لاکھ35ہزار سے زائد کے اثاثے رکھتی ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ق)کے اثاثوں کی مالیت 5کروڑ 19 لاکھ روپے ہے جو کہ دوسری تمام جماعتوں سے زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے سال2011 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ق)کے اثاثوں کی مالیت 5کروڑ 19 لاکھ روپے ہے جو کہ دوسری تمام جماعتوں سے زیادہ ہے۔مسلم لیگ(ن)کے اثاثوں کی مالیت3 کروڑ 35لاکھ اور پیپلزپارٹی کے 4لاکھ35ہزار سے زائد کے اثاثے رکھتی ہے۔

ایم کیوایم کے اثاثے ایک کروڑ 78لاکھ ، پاکستان تحریک انصاف کے ایک کروڑ5لاکھ اورشیخ رشید احمد کی جماعت عوامی مسلم لیگ کے اثاثے57ہزارروپے ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 14لاکھ روپے سے زائد ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story