لانگ مارچ ریڈ زون سیلڈپلومیٹک انکلیوجانیوالی سڑکیں بلاک کردی جائیں گی

بلیو ایریا کے تجارتی مراکز کو اتوار، پیر اور منگل کے روز دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک January 09, 2013
لانگ مارچ کے پیش نظر پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو بھی فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے، فوٹو :فائل

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے۔


اسلام آباد کی انتظامیہ نے 14 جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ کے شرکا کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے کنٹینر لگانے شروع کردیئے ہیں جبکہ جمعے کی شام سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والی سڑکیں بھی بلاک کردی جائیں گی۔


انتظامیہ نے بلیو ایریا کے تجارتی مراکز کے دکان داروں کو اتوار، پیر اور منگل کے روز دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ جبکہ پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو بھی فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |