پیرس ملالہ کو آزادی نسواں کیلئے خدمات انجام دینے پرایوارڈ سے نوازا گیا

ملالہ یوسف زئی کا ایوارڈ ان کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے وصول کیا۔


ویب ڈیسک January 09, 2013
طالبان جنگ ہارچکے ہیں انہیں مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا چاہئے، والد ضیاالدین فوٹو: فائل

فرانس میں ملالہ یوسف زئی کو آزادی نسواں کے لئے خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ملالہ یوسف زئی کا ایوارڈ ان کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے وصول کیا، اس موقع پر ملالہ کے والد کا کہنا تھا کہ طالبان جنگ ہارچکے ہیں انہیں مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ جب گولی لگنے سے گری تو اس کے ساتھ ساتھ نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پوری دنیا بھی کھڑی ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں