پنجاب حکومت دہشت گردوں کی محافظ اور پروموٹر ہے طاہرالقادری

حکومت مارچ کےشرکا کے شناختی کارڈ بے شک چیک کرے ہم بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی وردیاں اتارکرٹیٹوز چیک کریں گے،طاہر القادری


ویب ڈیسک January 09, 2013
لانگ مارچ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کیا جا رہا ہے، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا کسی کومذاق اڑانے نہیں دیں گے،ڈاکٹرطاہرالقادری فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہا ج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی محافظ اور پروموٹر ہے۔

لاہور میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکومت حملے کی دھمکیاں دے کر ڈرانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ زندگی کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بے شک لانگ مارچ کے شرکا کے شناختی کارڈز چیک کرے لیکن ہم بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی وردیاں اتار کر ٹیٹوز چیک کریں گے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ 14 جنوری کا لانگ مارچ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئےکیا جا رہا ہے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا کسی کو بھی مذاق اڑانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں نا کام ہو چکی ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، فوجی اور انتخابی آمروں نے ملک میں تعلیم کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات 90 دنوں میں ہی منعقد کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |