لاہوراسٹیشن پرشیخ رشید کا جوتے سے استقبال

ریلوے پولیس نے شیخ رشید کی طرف جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا

ریلوے پولیس نے شیخ رشید کی طرف جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، فوٹو؛ فائل

NEW DELHI:
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف لاہور ریلوے اسٹیشن پر (ن) لیگی کارکن نے جوتا پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے بذریعہ ٹرین لاہور اسٹیشن پہنچے جہاں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ڈی ایس ریلوے نے شیخ رشید کا استقبال کیا لیکن وہیں پر موجود ایک (ن) لیگی جیالے نے اپنے لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شیخ رشید سے بدلہ لینے کی غرض سے ان کی طرف جوتا پھینک دیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: آصف زرداری نوازشریف کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو ساتھ دیں گے، شیخ رشید

ریلوے پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا جس کا نام حاجی لکھ پتی بتایا جاتا ہے۔ حاجی لکھ پتی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میرے لیڈر نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں، میرے لیڈر پر تنقید کرنے والے کو جوتے پڑنے چاہئیں، نواز شریف پر میری جان بھی قربان ہے اس لیے شیخ رشید کی طرف جوتا پھینکا۔
Load Next Story