پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی آرمی چیف

آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 04, 2017
آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے كہا ہے كہ پاك فوج ایران كے ساتھ تعلقات پر كوئی سمجھوتہ نہیں كرے گی۔

پاك فوج كے تعلقات عامہ كے شعبہ (آئی ایس پی آر) كے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاكستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات كی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیكیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل كیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر ایرانی سفیر نے علاقائی امن واستحكام کے لیے پاك فوج كے كردار كو سراہا۔ انہوں نے كہا كہ دہشت گردی كے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے جب كہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ كا ایرانی سفیر سے دوران گفتگو كہنا تھا كہ پاك فوج ایران كے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات كو قدركی نگاہ سے دیكھتی ہے، پاك ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن كو فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں