24گھنٹے لوڈشیڈنگ مظاہرے گرڈاسٹیشن کا گھیراؤ

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشرکیا۔اورمظاہرین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔


Mureeb Mohmand July 29, 2012
پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشرکیا۔اورمظاہرین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔فوٹو پی پی آئی

طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے گرڈاسٹیشن پر دھاوابول دیااور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤبھی کیا۔ جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشرکیا۔اورمظاہرین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

ڈی سی او چارسدہ نے صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پیسکو حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مہمند ایجنسی میں 20 گھنٹے جبکہ سیفی پنڈیالی اور امبر میں 48 گھنٹے سے زیادہ تک کی لوڈ شیڈنگ کا عوام کو سامنا ہے۔

جبکہ باجوڑ میں 24 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جس کے باعث اہل علاقہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور احتجاجا سڑک پر نکل آئے ہیں جس کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کو بھی خطرہ ہے۔

طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ کی لوگوں کو پانی کے بحران کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے انھیں دوسرے علاقوں کی پانی خریدنا پڑرہا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنڈیالی ، اخواند اور میاں ماند میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کرے گی۔

سینیٹر ہلال الرحمن اور قومی اسمبلی کے رکن بلال رحمن (ایم این اے) نے بھی واپڈا کو اس بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر واپڈا نے جلد بجلی بحران پر قابو نہ پایا تو پارلیمینٹ میں اس مسلئے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں