کرن جوہرجڑواں بچوں کے باپ بن گئے

کرن جوہرکے بچوں کے پیدائش ’سروگیسی عمل‘ کے ذریعے ہوئی

ہدایتکار کی جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارکرن جوہر'سروگیسی عمل' کے ذریعے جڑواں بچوں کے باپ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نئی کتاب "این اَن سوٹیبل بوائے" میں اپنے جڑواں بچوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے ماہ 'سروگیسی عمل' کے ذریعے جڑواں بچوں کے باپ بنے ہیں، ان کے جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔ کرن جوہرنے اپنے والدین کے ناموں کی مناسبت سے بیٹی کا نام ''روحی'' اوربیٹے کا نام ''یش رکھا''۔ یاد رہے کہ کرن کی والدہ کا نام ہِیرو جب کہ والد کا نام یش جوہرتھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے

پروڈیوسرنے کہا کہ وہ ہمیشہ کوئی بچہ گود لینا چاہتے تھے یا 'سروگیسی عمل' کے ذریعے بچے کی پیدائش کے خواہشمد تھے۔ جڑواں بچوں کی پیدائش گزشتہ ماہ ممبئی کے اسپتال مسرانی میں ہوئی، بچوں کی رجسٹریشن میں باپ کا نام کرن جوہر لکھا گیا ہے جب کہ ماں کے نام کا ذکرنہیں کیا گیا۔

ہدایتکار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کے وہ اس حوالے سے کیا کرنے جا رہے ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ وہ اب واقعی والدین کا کردارادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ سب کیسے ہو گا لیکن میرے پاس اپنے بچوں کو دینے کیے لیے بہت محبت ہے اوریہ سب والدین بن کربچوں کے لیے کیا جاسکتا ہے، میرے بچے میری دنیا ہیں اوراب سے وہ میری اولین ترجیح بھی ہیں۔
Load Next Story