پی ایس ایل فائنل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے، عوامی رائے


ویب ڈیسک March 05, 2017
پی ایس ایل فائنل کا دن پاکستان کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔ فوٹو: فائل

آج کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے تجزیوں اور تبصروں کی بھرمار نظر آ رہی ہے اور پاکستان میں پی ایس ایل فائنل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹرنیشل طرز کی کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم نے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں اور پی ایس ایل کا آخری معرکہ زبان ذد عام ہے۔ شائقین کرکٹ نے اپنے تمام ضروری کام ملتوی کر کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر میچ دیکھنے کے پروگرام بنا رکھے ہیں جب کہ عوام کی بڑی تعداد ٹکٹس نہ ملنے کی وجہ سے مایوس بھی نظر آ رہے ہیں لیکن براہ راست میچ سے محظوظ ہونے کے لئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طالبات اوراسپیشل افراد کیلئے پی ایس ایل فائنل کے فری ٹکٹس

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ پر تبصروں اور خوشی کے اظہار کے لئے عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیا جارہا ہے اور اس وقت پی ایس ایل کا آخری معرکہ ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل کا فاتح بننے کیلیے جنگ آج ہوگی، انتظامات مکمل

شہری دل کھول کر پی ایس ایل فائنل پر اپنےخیالات کا اظہار کر رہے ہیں، ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں شہری ایونٹ کے کامیاب اور پُر امن انعقاد کے لئے دعا گو ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آگئی اور فائنل کا دن پاکستان کرکٹ کی فتح کا دن ہے۔.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں