اوباما نے صدارتی انتخابات سے قبل میری فون کالز ریکارڈ کروائیں ڈونلڈ ٹرمپ

باراک اوباما کے ترجمان نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا


ویب ڈیسک March 05, 2017
مجھے ایک اچھا وکیل کر کے اوباما کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیئے تھا، ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے قبل میری فون کالز ریکارڈ کی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اوباما نے الیکشن سے ایک ماہ قبل ٹرمپ ٹاور میں میری فون کالز ریکارڈ کروائی تھیں لیکن انہیں اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک ملک کے صدر کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ الیکشن سے قبل صدارتی امیدوار کی ٹیلی فون کال ریکارڈ کرے حالانکہ عدالت نے بھی ٹیلی فون ریکارڈ کرنے سے منع کر رکھا تھا۔



امریکی صدر نے کہا کہ صدارتی انتخابات سے قبل ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کے معاملے پر مجھے ایک اچھا وکیل کر کے باراک اوباما کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیئے تھا۔



دوسری جانب باراک اوباما کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے فون کالز کی نگرانی کے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔