کراچی کے مختلف علاقوں سے 6 غیرملکیوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

پولیس نے غیر قانونی طور پر مذبح خانہ چلانے والے قصابوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو بھی حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک March 05, 2017
ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 غیر ملکیوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے جمشید کوارٹرز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طاہر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروش اور عادی مجرم ہے۔ فیروز آباد پولیس نے بھی سندھی مسلم سوسائٹی سے ایک ملزم عرفان حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پریڈی تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سید کاشف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کی، بوٹ بیسن پولیس نے بھی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائکل برآمد کر لی۔ اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ پولیس نے غیر قانونی مذبح خانوں پر چھاپے مار کر 3 قصابوں محمد اکرم، رحیم اور محمد فیضان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 کلو گوشت برآمد کر لیا۔

فرئیر پولیس نے کاروائی کر کے 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا جب کہ الفلاح پولیس نے بھی ملت کالونی میں چھاپہ مار کر 2 افغانیوں کو حراست میں لے لیا۔ نیو ٹاؤن اور گلبہار تھانوں کی پولیس نے بھی مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |