پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 85 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کارروائی کے دوران 14 بھارتی کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی


ویب ڈیسک March 05, 2017
گرفتار کئے گئے 85 بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا، میری ٹائم سیکیورٹی: فوٹو : فائل

SUKKUR/ HYDERABAD: میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 14 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر 85 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں جب کہ 85 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 11 بھارتی ماہی گیر ملیر جیل منتقل

میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔