گرینڈ جرگے کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنے کا اعلان

حکومت سے فاٹا کے انضضام کے حوالے سے ریفرنڈم کی رائے مانگی تو ہماری مخالفت کی گئی، فاٹا گرینڈ جرگہ


ویب ڈیسک March 05, 2017
حکومت کی منفی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں فیصلے کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، فاٹا گرینڈ جرگہ : فوٹو : فائل

KOHISTAN: گرینڈ جرگے نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے فاٹا گرینڈ جرگے کا پشاور میں جرگہ ہوا جس میں مختلف ایجنسیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے میں فاٹا کو خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دے دی

فاٹا گرینڈ جرگے کے اراکین کا کہنا ہے کہ حکمران خود کو جمہوریت کے علمبردار کہتے ہیں جب کہ ہم نے ریفرنڈم کے لئے رائے مانگی تو مخالفت کر کے ہمیں ریفرنڈم کرانے کے حق سے محروم کر دیا گیا، حکومت کی منفی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اس فیصلے کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاٹا اصلاحات پر افغانستان کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔