عوام کی حمایت کے بغیرفائنل کا انعقاد پاکستان میں ممکن نہیں تھا نجم سیٹھی
آج کا میچ جو بھی ٹیم جیتے لیکن آخر میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی، چیرمین پی ایس ایل
چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کے عزم اور حمایت کے بغیر فائنل کا انعقاد پاکستان میں ممکن نہیں تھا جب کہ آج کا میچ جو بھی جیتے آخر میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔
چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کو قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کی سپورٹ ہے اور اگر شائقین کرکٹ کا عزم نہ ہوتا تو پی ایس ایل یہاں نہ ہوتا، امید ہے شائقین کی حمایت ہمیشہ ملے گی، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹر کا بھی شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کھیلنی اور کھلانی بھی آتی ہے جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے پورا سال کام کیا ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب، شہدا کو سلام اور خراج عقیدت
نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی دلیری دکھائی اور ان کے تعاون سے ہی یہ سب ممکن ہوسکا کہ ہم قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 2 بہترین ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہیں لیکن جو بھی ٹیم آج جیتی آخر میں جیت پاکستان کی ہوگی۔