کراچی میں دہشتگردی جاری 3ہلاک 24گرفتار

ڈی آئی جی کیپٹن طاہر نوید کے مطابق 24 کے قریب لوگوں کو شہر کے مختلف...

ڈی آئی جی کیپٹن (ر) طاہر نوید کے مطابق 24 کے قریب لوگوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ فوٹو راشد اجمیری

کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی لہر، پرتشددواقعات میں مزید تین افرادہلاک، چوبیس گرفتار۔

سرجانی، خدا کی بستی اور روزی گوٹھ ميں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے آرام باغ فرنیچر مارکیٹ سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔

ایسٹ زون کے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) طاہر نوید کے مطابق 24 کے قریب لوگوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔


اس سے قبل 28 جولائی کو، چار افراد ہلاک اور تین بوری بند لاشیں برآمد کی گئیں تھیں.

حال ہی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور شہر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے .

اجلاس کے دوران دونوں پارٹی رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے سے گریز کرتے ہوئے مل جل کرشہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کا اور کراچی کو مل کر ایک پرامن شہر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story