پاکستان نے دنیا پرثابت کردیا کہ ہماری تنہائی کے دن ختم ہوگئے وزیراعظم
پی ایس ایل کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون اور پاکستانی میدانوں کوآباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل مستقبل کے لئے نیک شگون اور پاکستانی میدانوں کوآباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جب کہ پاکستان نے دنیا پرثابت کردیا کہ ہماری تنہائی کے دن ختم ہوگئے۔
وزیراعظم ہاؤس میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے اورہم قومی امنگوں کے مطابق سازگارماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، خوشی ہے مؤثر اقدامات سے عوام کو ان کا پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔ وزیراعظم نے اس بات پرمسرت کا اظہار کیا کہ منتظمئن نے عوام کو اپنی پسند کا کھیل دیکھنے اور اپنے جذبات کے اظہار کی تکمیل کا موقع فراہم کیا ہے۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل کا فائنل شروع ہونے سے قبل جاتی عمرہ سے آکر ہیلی کاپٹر میں قذافی اسٹیڈیم، قریبی مقامات، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا فضائی جائزہ بھی لیا اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بہترین انتظامات پرشاباش دی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق وزیراعظم کے شیڈول میں پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت نہیں تھا لیکن انھوں نے فائنل کے تمام انتظامات کا فضائی جائزہ لیا اور بہترین اقدامات پروزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوشاباش دی۔ بعد ازاں وزیراعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھے بغیرخصوصی فلائٹ سے اسلام آباد چلے گئے اور وہیں ٹی وی پر فائنل دیکھا۔