لاہورآکر شاہد آفریدی سے کیا گیا وعدہ نبھایا ہےڈیرن سیمی
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے میری نیک خواہشات پی سی بی کے ساتھ ہیں،کپتان پشاور زلمی
پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے لالہ سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ میرے دوست شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ اگر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو مجھے ضرور لاہورآنا چاہیے، ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر میں لالہ سے کیے گئے وعدے کے مطابق لاہورآگیا ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل فائنل کی رنگا رنگ تقریب، شہدا کو سلام اور خراج عقیدت
پشاورزلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے اور فائنل کے انتظامات سے پوری طرح مطمئن ہوں، یہاں آکر بہت پیار ملا ہے، ہم تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے اورکرکٹ کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے میری نیک خواہشات پی سی بی کے ساتھ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عوام کی حمایت کے بغیرفائنل کا انعقاد پاکستان میں ممکن نہیں تھا