سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی پشاور زلمی کو مبارکباد

غیرملکی کھلاڑی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہمیں عزم ، ہمت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،خورشید شاہ


ویب ڈیسک March 06, 2017
غیرملکی کھلاڑی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہمیں عزم ، ہمت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،خورشید شاہ ۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن بننے والی ٹیم پشاور زلمی کو سیاسی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 2 کا چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے لاہور تو نہ آئے لیکن انہوں نے پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کھلاڑی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہمیں عزم ، ہمت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی پشاور زلمی کو مبارکبار دی جب کہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اپنے پیغام میں پشاور زلمی کو پی ایس ایل 2 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔



قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے پشاور زلمی کی جیت پر ٹوئٹرپیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



قومی وومن ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اپنی ٹوئٹ میں پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی بہت زبردست ٹیم ہے جس نے بہت عمدہ کارکردگی پیش کی جس پر اسے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے پشاور زلمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پی ایس ایل 2 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے پشاور زلمی کی کامیابی پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور زلمی نے سخت محنت کی اور جیت پر اسے مبارکباد کہوں گا۔



قومی کرکٹ ٹیم کے اسکپر سہیل تنویر نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں کو ہی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میچ سے بالاخر پاکستان کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔



قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اظہرمحمود نے پی ایس ایل فائنل کی نئی چیمپئن ٹیم کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں