میوزک میں بھی عرصے سے تخلیقی کام نظر نہیں آیا طاہرہ سید

جن لوگوں نے اپنی ساری زندگی اس فن کے لیے وقف کردی وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے ہیں، طاہرہ سید

جن لوگوں نے اپنی ساری زندگی اس فن کے لیے وقف کردی وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے ہیں، طاہرہ سید فوٹو : فائل

معروف گلوکارہ طاہرہ سید نے کہا ہے کہ آج کل جس طرح کے میوزک پروگرام ہورہے ہیں وہ میرے مزاج کے مطابق نہیں اسی لیے کم ہی نظر آتی ہوں۔


انھوں نے کہا کہ چینلز میں کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے جس سے کوالٹی متاثر ہورہی ہے۔اسی لیے دوسرے شعبوں کی طرح میوزک میں بھی ایک عرصہ سے کوئی تخلیقی کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔میڈیا بھی موسیقی کی بجائے اچھل کود کرنیوالوں کو پروموٹ کر رہا ہے۔

جن لوگوں نے اپنی ساری زندگی اس فن کے لیے وقف کردی وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے ہیں۔ طاہرہ سید نے کہا کہ گلوکاری نہیں چھوڑی بلکہ جب کبھی بھی کسی اچھے پروگرام میں بلایا جاتا ہے تو ضرور جاتی ہیں لیکن فی الحال خود کو محدود کیا ہوا ہے۔
Load Next Story