ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فائنل کی جیت پاکستانیوں کے نام کردی

پہلی بار ایونٹ میں قیادت کی جس کے لئے شاہد آفریدی کا مشکور ہوں، کپتان پشاور زلمی


ویب ڈیسک March 06, 2017
پہلی بار ایونٹ میں قیادت کی جس کے لئے شاہد آفریدی کا مشکور ہوں، کپتان پشاور زلمی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 2 کے فائنل میچ میں جیت کو پاکستانیوں کے نام کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی نے جیت لیا ہے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس موقع پر رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے کوئٹہ کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور فتح میں عمدہ کردار ادا کیا جب کہ جیت پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لالہ نے میرے لئے پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑی ان کی جانب سے مجھے کپتان بنوانا بڑی بات تھی، پہلی بار ایونٹ میں قیادت کی جس کے لئے شاہد آفریدی کا مشکور ہوں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اتنے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا اور ساتھ ہی لاہور کے شائقین کے بھی سپورٹ کرنے پر مشکور ہیں، پی ایس ایل کا معیار بہتر ہے اور پاکستان میں کرکٹ کا شاندار ماحول ہے اور پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں