دیس بدیس کے کھانے

بنائیے اپنے ہاتھوں سے لذیز حلوے۔

بنائیے اپنے ہاتھوں سے لذیز حلوے۔ فوٹو: فائل

گاجر کا حلوہ

اجزا:

گاجر (ایک کلو)، دودھ (ایک سے ڈیڑھ لیٹر)، کھویا (آدھا کلو)، چینی (ایک کلو)، پستہ (ایک پیالی)، بادام (ایک پیالی)، کھوپرا (ایک پیالی)، چاندی کے ورق (حسب ضرورت)

ترکیب:

گاجر اچھی طرح سے کدو کش کر کے دودھ میں ڈال کر ابال لیں، جب دودھ خشک ہو جائے اور گاجریں گل جائیں، تو گھی ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں۔ اب آدھا کھویا اور آدھے پستے ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں، پھر چینی ڈال دیں جب چینی اچھی طرح مل جائے اور حلوے کا رنگ تبدیل ہو جائے، تو مزید کھویا اور پستہ بادام اور کھوپرا ڈال دیں اور پانچ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ دم لگنے کے بعد اسے اتارلیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی ٹرے یا ڈش میں ڈال کر چاندی کے ورق سجا دیں۔ مزے دار گاجر کا حلوہ تیا رہے۔

چاول کا حلوہ

اجزا:


چاول( آدھا کلو)، چینی (آدھا کلو)، گھی (ایک پاؤ)، کھوپرا (آدھی پیالی)

ترکیب:

چاولوں کو پانی میں بھگو دیں، جب چاول اچھی طرح بھیگ جائیں، تو پانی نتھار کر باریک پیس لیں، پھر اسے تھوڑی دیر دھوپ میں رکھ کر سُکھالیں۔ اب گھی گرم کریں اور چاولوں کو ہلکا سا بھون کر نکال لیں۔ اب چاشنی تیار کر لیں اور کسی ٹرے میں گھی لگا کر رکھ دیں۔ چاشنی میں کھوپرا بھی ڈال دیں اور چاول بھی ڈال دیں چمچا مسلسل چلاتے رہیں، جب یہ چپکنے لگے، تو فوراً ٹرے پر پھیل ادیں، ٹھنڈا ہونے پر یہ بالکل سخت اور خشک ہو جائے گا۔ اس لیے زیادہ خشک ہونے سے پہلے ہی چھری کی مدد سے کاٹ لیں۔ چاولوں کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔

اسپیشل حلوہ

اجزا:

سوجی (ایک پیالی)، چینی (دو پیالی)، گھی (دو پیالی)، لیمن کلر (ایک چائے کا چمچا)، پانی (تین گلاس)، بادام ، پستے(حسب ضرورت) چھڑکنے کے لیے، چاندی کے ورق (حسب ضرورت)، پسی ہوئی سبزالائچی (چار عدد)

ترکیب:

ایک دیگچی میں گھی کو ہلکا گرم کریں اور سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹے تک بھون لیں۔ ہلکا گلابی ہونے پر نکال لیں۔ اب دیگچی میں چینی گھی اور پانی ڈال کر 10منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اچھی طرح ابال آنے پر سوجی اور رنگ ڈال کر تیز آنچ کر کے پکالیں۔ گاڑھا ہونے لگے تو دم پر رکھ لیں۔ پانچ منٹ کے بعد کسی ڈش میں نکال کر بادام پستے، چاندی کا ورق اور سبز الایچی سے سجا لیں۔ گرم گرم حلوہ تیا رہے۔
Load Next Story