وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پرویز خٹک نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو پشاور آنے کی دعوت بھی دی


ویب ڈیسک March 06, 2017
زلمی ٹیم کا پشاور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا، پرویز خٹک۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی کے لئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل فائنل کا دوسرا ایڈیشن جیتنے والی پشاور زلمی کو اپنے صوبے میں آنے کی دعوت دی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کا پشاور میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام

پرویز خٹک نے پی ایس ایل فائنل جیتنے والی پشاور زلمی کے لئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں