کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک 4 گرفتار
ہلاک وگرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کےنعیم بخاری گروپ سے ہے، انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی میں کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن کے ایک گھر پر چھاپہ مارا، اہلکاروں کو دیکھ کر گھر میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی عمر شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 500 کلو سے زائد بارود ، خودکش جیکٹس اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک اور گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کےنعیم بخاری گروپ سے ہے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجا عمر خطاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا ایک اور دہشت گرد اسحاق عرف بوبی کا چچا ہے، دلدار کالعدم تنظیم کےنعیم بخاری کی سلیپر سیل کا امیر تھا، دلدار نے ہی شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر حملے کے لیے خودکش بمبار کی گاڑی تیار کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کی بس پر حملے سمیت دہشتگردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات گرفتاراورزخمی دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشت گرد مہران بیس حملے کے سہولت کاربھی تھے، اس کے علاوہ ان ہی دہشت گردوں نے 2010 میں شہدائے کربلا کے چہلم پر شارع فیصل پر بس میں دھماکا اور پاک بحریہ کی بس کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد 2011 میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں کے نام سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جان بوجھ کر ظاہر نہیں کیے جارہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔