اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن میں وسیم باری، توقیر ضیا اور اصغر حیدر شامل ہیں


ویب ڈیسک March 06, 2017
3 رکنی ٹریبونل خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف آئندہ ہفتے سے تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف پر اسپاٹ فکسنگ کے الزمات کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری، سابق چیرمین پی سی بی توقیر ضیا اور جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹریبونل آئندہ ہفتے سے شرجیل خان اور خالد لطیف پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شرجیل خان اور خالد لطیف کا فکسنگ الزامات ماننے سے انکار

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران شرجیل خان اور خالد لطیف پر بکی محمد یوسف سے ملاقات کرنے کے الزامات لگے تھے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |