افغان نائب سفیر دفتر خارجہ طلب افغانستان سے دہشت گرد حملے پر احتجاج

افغان حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کروا کر نتائج سے فوراً آگاہ کرے، دفترخارجہ


ویب ڈیسک March 06, 2017
افغانستان حکومت واقعہ کی مکمل تحقیقات کروا کر نتائج سے فوراً آگاہ کرے، دفترخارجہ : فوٹو : فائل

لاہور: افغان سرزمین سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے افغان نائب سفیر عبدالناصر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے اور پاک فوج کے 5 اہلکاروں کی شہادت پر افغان نائب سفیر عبدالناصر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، 5 اہلکار شہید

دفترخارجہ نے پاکستان میں تعینات افغان نائب سفیر عبدالناصر سے کہا ہے کہ حکومت افغان واقعہ کی مکمل تحقیقات کروا کر نتائج سے فوراً آگاہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں