بین الاقوامی میڈیا میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کی دھوم بھارت تلملا اٹھا
پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر بھارتی اخبارات کو سانپ ہی سونگھ گیا اور انہوں نے خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا
پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد نے جہاں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی وہیں بین الاقوامی میڈیا نے بھی میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کا اعتراف کیا ہے جب کہ بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنارہا، فائنل سے پہلے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے تھے لیکن گزشتہ روز پاکستانی عوام نے پوری دنیا کو بتادیا کہ وہ کسی سے خوفزدہ نہیں اور بڑی تعداد میں شائقین نے فائنل میں شرکت کرکے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ پوری دنیا پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو پاکستانی قوم کی جیت قرار دے رہی ہے جب کہ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کا اعتراف کرلیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بی بی سی نے لکھا کہ خدشات کے باوجود پاکستان نے تاریخی میچ کی میزبانی کی جب کہ وائس آف امریکا بھی پاکستان کی کامیابی کا معترف نظر آیا۔
اُدھر پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر بھارتی میڈیا کو تو جیسے آگ لگ گئی۔ دا انڈین ایکسپریس کا لکھنا تھا کہ پی سی بی کو فائنل کی کامیابی کے بعد لگنے لگ گیا ہو گا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان میں کھل گئے ہیں جب کہ دوسرے بھارتی اخبارات کو تو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا اور انہوں نے خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا۔