شوگر مل سے اٹھنے والا دھواں شہریوں کیلیے وبال بن گیا

ٹنڈوالہیار اور نواح میں آشوب چشم سمیت دیگر مہلک امراض پھیلنے لگے، عوام کا اظہار تشویش


Nama Nigar January 10, 2013
ٹنڈوالہیار شہر سے ایک کلو میٹر دور واقع مہران شوگر مل سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث آشوب چشم سمیت دیگر خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

مہران شوگر مل سے نکلنے والا دھواں شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا۔

آنکھوں، دمے، جلد ودیگر موذی امراض پھیلنے لگے۔ کروڑوں روپوں کی لاگت سے لگایا جانے والا پلانٹ بھی مشکلات کم نہیں کرسکا، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کا شوگر مل کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر سے ایک کلو میٹر دور واقع مہران شوگر مل سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث آشوب چشم سمیت دیگر خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ دمہ، کھانسی اور جلدی امراض میں بھی بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔



شہریوں نے کئی بار زبانی و تحریری شکایتیں مل انتظامیہ اور ضلع کے اعلیٰ افسران وڈپٹی کمشنر کو دی تاہم تاحال کوئی تدارک نہ ہوسکا، بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سید مہدی علی شاہ نے افسران کے ہمراہ مل کادورہ کیا جس پر مل انتظامیہ نے انہیں بھی ہمیشہ کی طرح کنٹرول اور روکنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں