کپتان سرفراز سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے
کھلاڑی دوپہر کو جب کراچی روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو ان کی فلائٹ روانہ ہوچکی تھی
پی آئی اے کی غفلت کے باعث پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعض کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ پر شدید پریشانی کا سامنا پرنا پڑا تاہم وہ کئی گھنٹے طویل انتظار کے بعد کراچی پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دوپہر ساڑھے 12 بجے لاہور کے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ڈھائی بجے کا ٹائم دیا گیا اور جب کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کی فلائٹ روانہ ہو چکی ہے۔ پرواز میں تاخیر کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رل کر رہ گئے جب کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو اب شام 5 بجے کا ٹائم دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت انور علی، اسد شفیق اور ندیم عمر بعد ازاں کراچی پہنچے جہاں سرفراز احمد سمیت کسی کھلاڑی نے میڈیا سے بات نہیں کی اور وہ ایئرپورٹ سے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔