شیخ رشید کے سارے ڈرامے ناکام ہوچکے رانا ثنااللہ

شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹکٹ 500 والاخریدا اور قیام فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا، صوبائی وزیرقانون


ویب ڈیسک March 06, 2017
شیخ رشید قذافی اسٹیڈیم میں تماشا کرتے تو ان کا اپنا تماشا بن جاتا، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو:فائل

وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کے لئے 500 روپے والا ٹکٹ خریدا جب کہ انہوں نے قیام فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا ان کی دو نمبریاں ہم جانتے ہیں اور ان کے تمام ڈرامے ناکام ہوچکے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، ایک طرف دہشت گردی کے سائے ہیں تو دوسری طرف پاکستانی قوم کا عزم ہے، پی ایس ایل کے انعقاد نےثابت کردیا کہ قوم دہشت گردی کو مسترد کرتی ہے، وہ پی ایس ایل کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اورسیاسی جماعتوں کی سوچ ایک ہے لیکن کچھ لوگ ملک کو آگے نہیں بڑھنے نہیں دینا چاہتے، مذموم مقاصدوالےلوگوں کےخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کو غیرجمہوری طریقے سے نکالنے کی کوشش قبول نہیں

صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز اسٹیڈیم میں کچھ لوگوں نے ہلہ گلہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، شیخ رشید نے ٹکٹ 500 والا لیا تھا اور وہ ٹھہرے تھے شہر کے مہنگے ترین ہوٹل میں، شیخ رشید گلی محلے کی سیاست سے اٹھ کرآگے آئے ہیں، ہم ان کی دو نمبریاں جانتے ہیں، شیخ رشید کے سارے ڈرامے ناکام ہوچکے، پی سی بی حکام نے بھی ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کمال ہوشیاری کے ساتھ یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ عوام کے ساتھ اور عوام ان کے ساتھ ہے.

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو کہا گیا کہ شیخ رشید کو جنرل انکلوژر میں ہی بٹھایا جائے، شیخ رشید کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ اگر وہ وہاں تماشا لگاتے تو ان کا اپنا تماشا بن جاناتھا۔ شیخ رشید جیسی گفتگو کریں اور ان کی باتوں کا جواب دینا ہمارا حق ہےلیکن کسی کو مخالف سیاستدان کو جوتا نہیں پڑنا چاہیے اور شیخ رشید کو اگر دوبارہ جوتے پڑتے تو ہمارا ہی نقصان ہوتا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران خان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف الزامات لگا سکتے ہیں جب کہ بلاول زرداری کے بھی سیاسی کوچ ٹھیک نہیں۔ یوسف رضا گیلانی عوام میں مقبول وزیر اعظم نہیں تھے۔ پاناما کیس کا فیصلہ کرنے والے ججزپراعتماد ہے،عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے،راناثنااللہ ہمارے نو سالہ دور حکومت میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی، کیس چلنے کے باوجود آج تک کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں دیئے گئے۔ہمیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کبھی بھی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاستدان کو سیاسی انتقام سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں