ٹنڈوآدم سوہنی جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

کئی گائوں اور ہزاروں ایکڑ زمین ڈوبنے کا خدشہ، دیہاتیوں کا پانی کے اخراج کا مطالبہ


Express News Desk January 10, 2013
ایک سال گزرنے کے باوجود اس جھیل کا پانی نہیں نکالا گیا جسکی وجہ سے کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمین کے تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوآدم کے نواح میں 16ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی سوہنی جھیل کے پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔

جن کے باعث گائوں سبزل مری، سرائی جان محمد، کیرڑ بزڑہ، جلال محمد، کمال برڈا سمیت دیگر کئی دیہات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس کے علاوہ وہ علاقے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بھی سیم و تھور کی نذر ہو چکی ہے۔



کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال صدر پاکستان کی ہدایات پر افسران نے سوہنی جھیل کا سروے کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ جون تک اس جھیل کا پانی نکال دیا جائے تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اس جھیل کا پانی نہیں نکالا گیا جسکی وجہ سے کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زمین کے تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوہنی جھیل کا پانی خارج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں