انڈین ہاکی لیگ پاکستانی کھلاڑیوں کو تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے

14 جنوری سے 10 فروری تک شیڈول لیگ میں9 پاکستانی کھلاڑی نمائندگی کریں گے۔


Sports Reporter January 10, 2013
14 جنوری سے 10 فروری تک شیڈول لیگ میں9 پاکستانی کھلاڑی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: وکی پیڈیا

انڈین ہاکی لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کو تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایمبیسی کی طرف سے پلیئرز کے پاسپورٹس پر اسٹیمپس جمعرات کو لگائے جانے کا امکان ہے جسکے اگلے روزکھلاڑی لاہور سے ممبئی روانہ ہو جائینگے۔ یاد رہے کہ 14 جنوری سے 10 فروری تک شیڈول لیگ میں9 پاکستانی کھلاڑی فرید، محمد توثیق، عمران بٹ، راشد محمود، کاشف شاہ، رضوان سینئر، رضوان جونیئر، محمد عرفان اور شفقت رسول مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں