آئی پی ایل نیلامی میں پاکستان مکمل طور پر نظر انداز

فرنچائزز کو فراہم شدہ دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی کرکٹر شامل نہیں


Sports Desk January 10, 2013
سیزن 6 کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے لیے سب سے بڑی بولی لگنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: آئی پی ایل کیلیے 3 فروری کو ہونے والی نیلامی میں پاکستان کو توقع کے مطابق مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرنچائزز کو فراہم کی گئی دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے، مجموعی طور پر 193 پلیئرز فروخت کیلیے موجود ہوں گے، ان میں بھارت کے پانچ،55 سری لنکن، 50 آسٹریلوی، جنوبی افریقہ کے 40،27 ویسٹ انڈین، نیوزی لینڈ کے 11، انگلینڈ کے 2 اور ایسوسی ایٹس کے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔



سیزن 6 کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے لیے سب سے بڑی بولی لگنے کا امکان ہے۔ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کی خاطر جنوری 2011 میں ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے چکے مگر ان کی شاندار بیٹنگ فارم نے مانگ بڑھا دی، اس وقت آئی پی ایل کی دو بڑی فرنچائزز ممبئی انڈینز اور پونے واریئرز کلارک کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، وہ جس ٹیم کا بھی حصہ بنے اس کی قیادت کریں گے۔

گذشتہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی کپتانی ہربھجن سنگھ نے کی تھی مگر اب وہ تبدیلی کی خواہاں ہے، پونے کے کپتان ساروگنگولی کو ٹیم کے گذشتہ ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر رہنے کی وجہ سے پہلے ہی فارغ کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں