فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اسحاق ڈار

فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر کھلے دل کے ساتھ مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کریں گے، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک March 06, 2017
فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر کھلے دل کے ساتھ مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کریں گے، وزیر خزانہ، فوٹو؛ فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نےفوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز دی ہے جس پر غور کیا جائے گا جب کہ اس معاملے پر کھلے دل کے ساتھ مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی تجویز دی ہے اور حکومت کو پیپلزپارٹی کی طرف سے تجاویز مل گئی ہیں جس پر مشاورت کے ساتھ غور ہوگا جب کہ کوشش کریں گے کہ اگلے 2 دن میں دوبارہ اس حوالے سے میٹنگ بلائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آصف زرداری نے فوجی عدالتوں میں ایک سال توسیع کی تجویز دے دی

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے موجود ہے، ہم کھلے دل سے مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کریں گے کیوں کہ اکیلے نہ پہلے فیصلہ کیا ہے نہ اب کریں گے جب کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں