قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کراچی بلوز نے سیالکوٹ کو چت کر دیا

اکبر رحمان نے 4 پلیئرز کو آئوٹ کر کے ٹیم کو 10 وکٹ سے فتح دلائی، فراز کے چارشکار

کراچی وائٹس نے راولپنڈی کیخلاف3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو فائل

GUANGZHOU:
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں کراچی بلوز نے سیالکوٹ کو10 وکٹ سے چت کر دیا۔

کراچی وائٹس نے راولپنڈی کیخلاف3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، دونوں فاتح ٹیموں نے10،10قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں124 رنز پر آئوٹ ہوکر فالوآن پر مجبور ہونے والی سیالکوٹ کی ٹیم دوسری باری میں بھی نہ سنبھل سکی،578.2 اوورز میں 249 رنز پر اننگز کا اختتام ہو گیا، علی خان نے4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے، پہلی اننگز میں4کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے اکبر رحمان نے اس بار بھی55 رنز کے عوض 4 بیٹسمینوں کو واپس پویلین پہنچایا۔

اعظم حسین اور تابش خان نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں،کراچی بلوز کو کامیابی کیلیے19رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان وائٹس نے راولپنڈی کے خلاف3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، پہلی اننگزمیں153رنز بنانے والی مہمان ٹیم نے بدھ کو نامکمل دوسری اننگز121/5 سے دوبارہ شروع کی تاہم آخری 5کھلاڑی110 رنزکا اضافہ کر میدان سے چلے گئے۔

عمر امین نے57 اور سہیل تنویر نے43 رنز اسکورکیے، فرازاحمد نے محض 10 رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا،پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے عاطف مقبول کے ہاتھ3وکٹیں لگیں،199 رنز پر آئوٹ ہونے والے راولپنڈی کیخلاف کامیابی کیلیے کراچی وائٹس کو 167 رنز کا ہدف ملا جسے حاصل کرنے کیلیے اسے 7 وکٹ کی قربانی دینی پڑی،خالد لطیف نے51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد نے 36 رنز جوڑے، سعید بن ناصر 36 رنز پر ہی ناقابل شکست رہے۔




سہیل تنویر اور حسیب اعظم کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔ دریں اثنا موصولہ اطلاعات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ پر کھیل کے دوسرے روز لاہور راوی نے کوئٹہ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹیں گنوا کر 408 رنز بنا دیے، عبدی علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،انھیں ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلیے محض 3 رنز درکار ہیں،197 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 29 چوکے شامل رہے،عدنان اکمل نے 9 چوکوںکی مدد سے 86 رنز بنائے جبکہ اخلاق بٹ نے 51 رنز کا اضافہ کیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر111 رنز بنالیے،نوید یاسین49رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، قبل ازیں پشاور نے پہلی اننگز میں 194 رنز اسکور کیے،اس میں فیاض کے 75 رنز بھی شامل تھے،شہباز حسن نے 40 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،راحت علی نے 3 وکٹں اپنے نام کیں،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان شالیمار ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنائے، قبل ازیں فیصل آباد کی سائیڈ265 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔

سلمان 14 چوکوں کی مدد سے 76 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ معظم چیمہ نے47رنز اسکور کیے، اعزاز چیمہ نے 64 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں،عرفان نے 3 پلیئرز کو میدان بدر کیا، پنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے دن ایبٹ آبا د نے پہلی اننگز میں2وکٹ پر 169رنز بنائے، یاسر حمید63 اور عزیزالرحمان48 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں، قبل ازیں بہاولپور نے 216 رنز بنائے،ریحان55 اور معین الدین52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احمد جمال نے6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story