کراچی گلشن جمال میں گاڑی میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

گاڑی میں گیس سلنڈر نہیں لہٰذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ دھماکے میں آتشی مواد استعمال کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک January 10, 2013
گاڑی میں گیس سلنڈر نہیں لہٰذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ دھماکے میں آتشی مواد استعمال کیا گیا، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: گلشن جمال کے علاقے میں پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑی میں ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کے مطابق گاڑی میں گیس سلنڈر نہیں لہٰذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ دھماکے میں آتشی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں