سڈنی ٹینس اگنیسکا ریڈوانسکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
سارا ایرانی کی کہانی سبولکووا کے ہاتھوں ختم، کیربر نے کزنٹسووا کو شکست دیدی
پولش پلیئر اگنیسکا ریڈوانسکا نے فتوحات کا سلسلہ قائم رکھتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ٹاپ سیڈ پلیئر نے اطالوی حریف روبریٹا ونسی کو 6-4،7-5 سے ٹھکانے لگایا، تھرڈ سیڈ سارا ایرانی کی کہانی کوارٹر فائنل میں سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا کے ہاتھوں ختم ہوگئی، ان کی ناکامی کا اسکور 2-6،1-6 رہا، فورتھ سیڈ چینی پلیئرلینا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو 4-6،7-6(7/2)،6-2 سے مات دیکر فائنل فورمیں رسائی حاصل کرلی، جرمنی کی اینجلیک کیربر نے روس کی سویٹلانا کزنٹسووا کو6-3،6-4 سے ہرایا۔تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے لگاتارساتویں کامیابی کی بدولت سڈنی انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ورلڈ نمبر4 اورایونٹ کی ٹاپ سیڈ پلیئر کو کوارٹر فائنل میں اطالوی حریف روبریٹا ونسی پرغلبہ پانے میں محض ڈیڑھ گھنٹہ لگا، ریڈوانسکا نے گذشتہ ہفتے آکلینڈ کے فائنل میں یانیا وکمائر کو بھی ٹھکانے لگایا تھا، لگاتار دوسرے ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلیے انھیں چین کی لینا کا چیلنج درپیش ہوگا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر15سلواکیہ کی ڈومنیکا سبولکووا نے اپ سیٹ کرتے ہوئے فرنچ اوپن فائنلسٹ اور تھرڈ سیڈ سارا ایرانی کو6-2،6-1 سے زیر کرلیا، سبولکووا نے پہلے رائونڈ میں 2011 کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کیوٹوا کو بھی مات دی تھی۔مینز سنگلز میں فورتھ سیڈ فرنانڈو ورڈاسکو اور6 سیڈ راڈک اسٹیپنک کی ہمت دوسرے رائونڈ میں جواب دے گئی، اسپینش ورڈاسکوکو ازبک پلیئر ڈینس استومن نے 6-3،6-3 سے ہرایا، فرنچ پلیئر جولین بینیٹوکیخلاف کمرکی تکلیف نے اسٹیپنک کو پہلے سیٹ میں 0-0 کے اسکور پر دستبرداری پر مجبور کردیا، امریکا کے ٹاپ سیڈ جون اسنر کو ہموطن ریان ہیریسن نے 6-4،6-4 سے ہرایا۔