کھارادر 2گروپوں میں تصادم شدید فائرنگ مکین گھروں میں محصور

مکین مددگار 15پراطلاع دیتے رہے، گولیاں چلنے کی آوازیں قریبی علاقوں میںبھی سنائی دیں، فائرنگ کی زد میںآکرایک شخص زخمی


Staff Reporter January 10, 2013
رہائشی عمارتوں کے مکین خوفزدہ ہوکر فلیٹوں کے فرش پر لیٹ گئے اور مددگار 15پر پولیس کو بھی اطلاع دیتے رہے۔ فوٹو : فائل

کھارادر میں 2 گروپوں میں تصادم سے پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

پولیس اوررینجرز خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی،شدید فائرنگ کے خوف سے علاقہ مکین گھروں اورفلیٹوںکے فرش پر لیٹ گئے،منگھو پیر روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کھارادرکے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب دوگروپوں میں مسلح تصادم سے پورا علاقہ گونج اٹھا جس کے باعث پورا علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔

اس دوران جدید ہتھیاروں سے لیس افراد مورچہ بند ہوکرایک دوسرے پر گولیوں کی بوچھاڑ کرتے رہے، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ گولیاں چلنے کی آوازیں قریبی علاقوں میں بھی سنائی دیں، رہائشی عمارتوں کے مکین خوفزدہ ہوکر فلیٹوں کے فرش پر لیٹ گئے اور مددگار 15پر پولیس کو بھی اطلاع دیتے رہے تاہم پولیس اور رینجرزکا دور دورتک کوئی نام و نشان نہیں تھا ،فائرنگ کی زد میں آکر اشرف نامی شخص زخمی ہوگیا جسے رات گئے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لایا گیا۔

05

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کھڈا مارکیٹ ،کھجور بازار اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں بالادستی قائم کرنے کیلیے ایک گروپ کی جانب سے داخل ہونے کی کوشش کی گئی جو مسلح تصادم کا سبب بنا تاہم پولیس اور رینجرز ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گھنٹے بعد متاثرہ علاقے میں داخل ہوئی تو مسلح گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد گلیوں میں فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر اضافی نفری کو تعینات کرکے گشت بڑھا دیا،فائرنگ کی زد میں آنے والے علاقے بغدادی اور کھارادر تھانے کی حدود میں آتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ،منگھوپیر روڈ پر ٹرک ڈرائیوروں سے لوٹ مارکی اطلاع پر جیسے ہی پولیس پہنچی ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے پولیس پر فائرنگ کردی ،آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا جسے دیکھ کر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |