
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اداکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنا چکی ہیں لیکن تنازعات میں گھرے رہنا اداکارہ کی خصوصیات میں شامل ہے جب کہ اداکارہ نے ہریتھک روشن اور شاہد کپور سے الجھنے کے بعد اب کرن جوہر پر بھی الزامات کی بارش کردی ہے جس پر اب کرن نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں کی اور کنگنا کو نیپوٹزم (اقربا پروری) کا مطلب ہی نہیں پتا۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم نگری میں اقربا پرورہوتا تو انڈسٹری میں 13 نئے ڈائریکٹرز متعارف ہی نہیں کراتا جب کہ میرے لائے گئے تمام ہدایتکاروں کا بالی ووڈ سے کوئی تعلق بھی نہیں سب کے سب بالکل نئے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے رئیلٹی شو''کافی ود کرن''میں کرن جوہر پرفلم نگری میں اقرباپروری کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔