ایس ایم یو کی قانونی حیثیت کیلیے طالب علموں کا مظاہرہ

گورنر سندھ ایس ایم یو کی قانونی حیثیت کا بل اسمبلی سے جلد پاس کرائیں،طلبا کا مطالبہ


Staff Reporter January 10, 2013
سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات جامعہ کی قانونی حیثیت کے لیے مظاہرہ کررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں نے گورنر سندھ وچانسلر ڈاکٹر عشرت العباد سے سوال کیا ہے کہ کیا سندھ میڈیکل کالج کی سابقہ حیثیت بحال ہوگئی کیونکہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اعلان کا جاری کردہ آرڈیننس جس کی مدت 30 اگست کو ختم ہوگئی۔

اس کے بعد یونیورسٹی کی قانونی حیثیت بھی ختم ہوگئی اور اس طرح سندھ میڈیکل کالج کی سابقہ حیثیت بحال ہوگئی لیکن ہم طالب علموں کوسندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نام پر داخلے دیے گئے،حکومت سندھ ہمارے مستقبل سے کھیل رہی ہے اور آئندہ سخت احتجاج کیاجائے گا ، یہ بات بدھ کو کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں نے احتحاجی مظاہرے سے خطاب اور بات چیت کرتے ہوئے کہی، طالبعلموں نے کہاکہ اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلیے قانونی مدد بھی حاصل کریں گے۔

08

یونیورسٹی کا درجہ دیے جانے سے متعلق قانونی سازی میں تاخیر پر ہمیں تعجب ہے، طالبعلموں نے گورنر سندھ سے اپیل کی کہ یونیورسٹی کو قانونی حیثیت دلانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اسمبلی کا اجلاس طلب کیاجائے اور بل کومنظوری کیلیے اسمبلی میں پیش کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں