آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کا چیرمین پی سی بی کو خط

جائلز کلارک نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر شہریار خان کو مبارکباد دی


ویب ڈیسک March 07, 2017
جائلز کلارک نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر شہریار خان کو مبارکباد دی، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: پاکستان کے لیے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک نے چیرمین پی سی بی کوخط لکھ کر پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو پی ایس ایل کے شاندار انعقاد پرمبارک باد کا خط لکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

جائلز کلارک نے خط میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا اور میچ کے دوران سب اداروں نے اچھا پرفارم کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ، پنجاب حکومت، پاکستان آرمی اور پولیس سب نے بہترین ذمہ داری نبھائی، پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کا بہترین انعقاد کرکے شاندارسنگ میل عبورکیا اب شہریار صاحب آپ سے ستمبر میں ملاقات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں