گواہی کے لیے پیش نہ ہونے پر ایم ایل او کو شوکاز جاری
مقدمہ قتل میں میڈیکولیگل آفیسر سول اسپتال ڈاکٹر مبارک علی عدالت میں پیش نہ ہوئے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج( غربی) عبداللہ چنہ نے پولیس افسر کے قتل کیس میں نور محمد عرف نوری ،شیخ عقیل عرف بلو اور ظفر حسین کے مقدمے میں گواہی کے لیے پیش نہ ہونے والے میڈیکو لیگل آفیسر سول اسپتال ڈاکٹر مبارک علی کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے 11جنوری کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مقدمے کی سماعت کے موقع پر آئی او انسپکٹرنجابت حسین موجود تھے ،استغاثہ کے مطابق ملزمان نور محمد عرف نوری ،شیخ عقیل عرف بلو اور ظفر حسین پر الزام ہے کہ انھوں نے 5 جون 2008 کو سعید آبا د کے علاقے میں سب انسپکٹر محمد اشرف اعوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا،ملزمان کے خلاف مقتول کی بیوی مسماۃ روبی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 208/2008 زیردفعہ 302/34 PPC کے تحت مقدمہ درج ہے۔