سندھ طاس تنازع پاک بھارت مذاکرات 20 مارچ کو لاہور میں ہوں گے

بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معاہدے سے متعلق معاملات کو حل کرنے کو تیار ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق بات چیت لاہور میں ہو گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس تنازع کے حوالے سے مذاکرات 20 اور21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ مستقل انڈس کمیشن ( پی آئی سی) کے اجلاس کے ایجنڈے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معاہدے سے متعلق معاملات کو حل کرنے کو تیار ہے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق بات چیت لاہور میں ہو گی۔


دوسری جانب ایک اعلیٰ بھارتی حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی، پاکستان کو بھارت کے کشن گنگا اور راتلے ہائیڈل الیکٹرسٹی کے منصوبوں پر اعتراض ہے۔

ادھر دفتر خارجہ کے مطابق عالمی بینک کی کوششوں سے یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے کیونکہ عالمی ادارے کو تشویش ہے کہ دونون ملکوں کے درمیان باضابطہ روابط نہ ہونے کی صورت میں کمیشن اور سندھ طاس معاہدہ غیر موثر بھی ہو سکتا ہے۔
Load Next Story