ربیع الاول میں رات 8 بجے کے بعد لوڈ شیڈ نگ نہ کی جائے

جلوسوں اور محافل میلاد کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، علما کا مطالبہ.


Staff Reporter January 10, 2013
ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد کے سلسلے میں گرومندر پر مسجد کنزالایمان کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

BRUSSELS: کراچی کی مختلف تنظیمات اہلسنّت کا اہم اجلاس گلزار حبیب مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں تنظیمات اہلسنّت کے رہنمائوں حاجی حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری،علامہ عرفان ضیائی، محمدحسین لاکھانی، مفتی عابد مبارک، الطاف پولانی، انور پٹنی،شعیب قادری، علامہ نثار علی اجاگر، مفتی آصف عبد اﷲ،شبیر ابو طالب ودیگر علمائے کرام اور رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غلامان نبی اپنے نبیؐ کی ولادت کا جشن بھر پور انداز سے منائینگے، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ناگفتہ بہ صورتحال سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ، دلوں سے جذبہ عشق نبی کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے خود مٹ جائینگے، اجلاس سے خطاب میںعلامہ عرفان ضیائی نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کا مہینہ آنے سے قبل ہی غلامان نبی کراچی کی مختلف شاہراہو ں، علاقوں، محلوں اور مساجدوں پر خوب چراغاں کرتے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں محافل نعت کے جلوسوں کابھی اہتمام کرتے ہیں اوراپنے نبی کی ولادت کا مہینہ خوب جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔



اجلاس سے خطاب میںحاجی حنیف طیب نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جو چراغاں کیا جاتا ہے اس کا مکمل بل کے ای ایس سی کو ادا کیا جاتا ہے جس کااوسطاً بل کروڑوں روپوں میں لگایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں تمام علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبی کے مہینے میں رات 8 بجے سے لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور کراچی کے مختلف علاقوں سے نکالے جانیوالے جلوسوں اور محافل کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |