ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاتی سردی پھر لوٹ آئی

منگل سے اتوار تک ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 07, 2017
منگل سے اتوار تک ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، بھکر اور خانیوال سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں گزشتہ رات سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ اسلام آباد، فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش سے سردی کی شدت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو بارش کی پیش گوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیا ت نے منگل سے اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے تک خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جب کہ منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اورساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |