اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری نثارکوآج طلب کرلیا

گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے،جسٹس شوکت عزیز


ویب ڈیسک March 08, 2017
وزیر داخلہ بتائیں کہ حکومت کی جانب سےکیا اقدامات اٹھائےگئے یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے، عدالت فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری علی نثار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا، ملوث عناصر اور جو تماشہ دیکھتے رہے دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ وزیر داخلہ بتائیں کہ حکومت کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے گئے کیونکہ یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے۔

سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی اے پیش ہوئے جب کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داران اس معاملے پر ایکشن لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں