بنگلور ٹیسٹ بھارت نے آسٹریلیا کو 75 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی


Sports Desk March 07, 2017
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فوٹو : رائٹرز

پشاور: بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں 75 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

بھارت نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں فتح کیلیے 188 رنز کا ہدف دیا جو 112 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ اسٹیو سمتھ 28، پیٹر ہینڈز کومب 24، ڈیوڈ وارنر 17 اور مچل مارش 13 رنز بنا سکے۔ 7 بیٹسمین دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 41 رنز کے عوض 6 شکار کیے، امیش یادیو نے 2 جبکہ اشانت شرما اور رویندا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

اس سے قبل چوتھے دن میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر 213 رنز پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو چتیشور پجارا 79 اور اجنکیا راہنے 40 رنز پر موجود تھےلیکن کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکا اور آخری 6 وکٹوں پر صرف 36 رنز ہی بن سکے پوری ٹیم 274 رنز بنا سکی۔ راہنے 52 جبکہ کرن نائر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، چیتیشور پجارا (92 ) نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ روی چندرن ایشون 4، امیش یادیو ایک اور اشانت شرما 6 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 6 جبکہ مچل اسٹارک اور اسٹیف اوکیف نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوہلی نے میری نظر میں احترام کھودیا

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ بھارت نے 189 رنز اسکور کیے تھے۔ بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 16 مارچ سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |