روس میں خوفناک برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک وڈیو سوشل میڈیا پروائرل

وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ برفانی تودے نے آناً فاناً ایک بڑے رقبے کو ملیا میٹ کردیا


ویب ڈیسک March 07, 2017
سیاحوں نے وارننگ کے باوجود اس مقام کا رخ کیا فوٹو: فائل

KARACHI: روس میں چند روز پہلے برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے لیکن اس کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔

یورپی ملک جارجیا سے ملحق روس کے نیم خودمختارسیاحتی علاقے کبارڈینو بلقاریہ میں واقع پہاڑی سیاحتی مرکز پر چند روز قبل اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی تھی جب اچانک ایک برفانی تودہ اسکیئنگ مقام پرآ گرا، برفانی تودے کی زد میں آکر7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے دوران اتفاقی طور پر بنائی گئی ایک وڈیو نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے، وڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک برفانی تودا گرا اور اس کی وجہ سے آناً فاناً فضا نے برف کی دبیز چادر اوڑھ لی، برفانی تودے نے ایک بڑے رقبے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں