ملک بھر میں 15 مارچ سے مردم شماری شروع کردی جائے گی وزارت خزانہ

مردم شماری کے لئے 14.5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں ، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک March 07, 2017
مردم شماری آپریشن کے لئے 14.5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں ، وزارت خزانہ : فوٹو : فائل

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مردم شماری کاعمل 15 مارچ سے شروع ہوگا جس کے لئے 14.5 بلین روپے مختص کردئے گئے ہیں۔

سینٹ کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں فیز 1 اور 2 کے دوران اضلاع کی نشاندہی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ملک میں مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے شروع ہوگا جو 2 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردم شماری کا طریقہ کار سپریم کورٹ میں چیلنج

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری آپریشن کے لئے 14.5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں مسلح افواج کے ماسٹر ٹریننگز کی تربیت بھی مکمل ہوچکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردم شماری کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، آئی ایس پی آر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں